Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ ،کورونا کے خلاف جنگ اور اس پر قابو پانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ،کرونا کے خلاف جنگ اور اس پر قابو پانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان تجربات،علم اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ سرحد کے ذریعے تجارت کے خواہاں ہیں۔جبکہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نےایرانی صدرسے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کے ساتھ معاشرتی اور تجارتی تعاون خوش آئند ہے۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت پاکستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔