Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا پاکستان کورونا وباء کا مقابلہ کرنے کےلئے ہر مربوط حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ کورونا وباء کے بحران میں گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی امداد انتہائی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وباء کے باعث پاکستان کو دہرے چیلنج کا سامنا ہے ۔ ایک طرف بیماری ہے اور دوسری طرف لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کورونا وباء کا مقابلہ کرنے کےلئے ہرمربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ ہماری کوششوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کےلئےخطرہ ہے ۔ پاکستان میں غریب آبادی کو بچانے کےلئے حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ ٹیلی فونک رابطے میں پولیو کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کا اسٹاف کورونا کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ کورونا وباء کے دوران پولیو ویکسینیشن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔