Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن و استحکام کےلئے خطرہ ہیں۔پاک فوج ہرقیمت پرنہتے شہریوں کا دفاع کرے گی۔ بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پراگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی ۔
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیوں،حربی تیاری اورجوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔
جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کی علاقائی سلامتی، عزت اور وقار کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔پاک فوج ہر قیمت پرنہتے شہریوں کا دفاع کرے گی بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑجواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے کورونا وائرس کے پیش نظراحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے آزاد کشمیرحکومت کی طرف سے کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اس وباء پر قابو پانے کےلئے قومی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔