Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر سیز فائدے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں پاک فوج کالانس نائیک علی بازاور2 خواتین شہید ہوگئیں، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں اوراشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا،جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،بھارتی فوج کی فائرنگ سے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے،جن کی عمر 34سال تھی جبکہ ان کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں کیرنی گاؤں کی16سال لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں ۔
بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55سالہ خاتون زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں فوج کے زیر انتظام چلائے جانے والے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔