Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :وزیر اعلی ہاوس سندھ میں صدر مملکت عارف علوی کی صدارت میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اجلاس اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں بُلانے کا مشورہ دے دیا۔
سندھ اور وفاقی حکومت میں اختلافات کی خلیج کم نہ ہوسکی،18ویں ترمیم کے معاملے پر بیان بازی کا سلسلہ جاری تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیر اعظم اور گورنر سندھ کو جاہل کہہ کر جلتی پر تیل کا کام کیا۔
وزیر اعلیٰ ہاوس ذرائع کے مطابق طے شدہ اجلاس ملتوی کرنے کیلئے ایوان صدر سے ایک خط موصول ہواجس میں دورہ ملتوی کرنے کی وجہ درج نہیں تھی۔
تاہم زرائع نے بتایا ہے کہ نثار کھوڑو کے بیان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت عارف علوی کو وزیراعلیٰ ہاوس سندھ جانے سے منع کردیا۔
نثار کھوڑو کے بیان کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت میں شدید غم و غصہ ہے اور انہوں نے صدر مملکت کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اجلاس بلانے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں میں آج ساڑھے 11بجے اہم اجلاس ہونا تھا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کارباری سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے ایس او پیز کا اعلان متوقع تھا۔