Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی،جس کا سرکلر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے ایڈمن جج راجہ جواد عباس حسن نے جاری کر دیا۔
چھٹیاں منسوخ کرنے کا قدام اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے شیڈول کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
نئے سرکلر کے مطابق احتساب عدالت، انسداد دہشتگردی، بینکنگ کورٹ، سائبر کرائم سمیت دیگر عدالتوں کے اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام عدالتوں کے ججز کو اہم نوعیت کے مقدمات کی روزانہ سماعت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔
کورونا لاک ڈاؤن کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کی اکثریت کو 5مئی تک چھٹیاں دی گئی تھی ،سماجی فاصلے کے پیش نظر محدود اسٹاف ہی جوڈیشل کمپلیکس ڈیوٹی پر آتا تھا۔