سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس 4مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 09:46am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس 4مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں کوروناوائر س ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئےمقرر کردیا گیا،چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں5رکنی بینچ4مئی کوسماعت کرےگا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹس جنرل ،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزکو نوٹسز جاری کردیئے  جبکہ سیکرٹری صحت اورسیکرٹری داخلہ کوبھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

Read Comments