Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی، حکومت کو آرڈر 2018میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دی گئی۔
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
عدالت نے حکومت کو آرڈر 2018میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دے دی۔
ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے بھی حکومتی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جی بی میں الیکشن کیلئے الیکشن ایکٹ 2017کا اطلاق کردیا جائے تو مسئلہ ہو جائے گا؟ ۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق آرڈر 2018 ابھی لاگو ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانے کا طریقہ کار واضح کردیں گے، تفصیلی فیصلے میں جو حل تجویز کیا جائے اس پر صدر مملکت سے حکومت الیکشن آرڈر جاری کروالے۔