ممبئی: فلمساز کرن جوہر کہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوات کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ کنگنا کے ساتھ فلم کرنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے ۔
تینتالیس سالہ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی آئندہ کی پروڈکشن ایان مکھرجی کی زیر ہدایت ہوگی جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گے،جو جلد ہی تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو جانے والی ہے۔