Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2020 04:37pm

دنیا میں کورونا کے وار جاری ،ہلاکتیں 2 لاکھ 29 ہزار ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کو سلسلہ جاری ہے۔ اب تک مہلک وائرس سے دو لاکھ انتیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بتیس لاکھ انچاس ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ اسپین میں آج دوسو اڑسٹھ، امریکا میں ایک سو ترانوے اور روس میں ایک سو ایک افراد جان سے گئے۔

امریکا میں ہلاکتیں اکسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ اٹلی میں ستائیس ہزار، برطانیہ میں چھبیس ہزار، اسپین اور فرانس میں چوبیس چوبیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read Comments