اقوام متحدہ کا کانگو میں پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف
نیویارک:اقوام متحدہ نے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن دستوں کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان، دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہوگئی،اقوام متحدہ نے پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کیا ۔
کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی ویڈیو آفیشل ٹویٹ سے جاری کردی، پاکستانی امن دستے کی کانگومیں امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو آئی ایس پی آرنے جاری کی تھی۔
Pakistan is among the top contributors to @UNPeacekeeping
Watch how Pakistani peacekeepers from @MONUSCO helped save hundreds of lives during the deadly floods in the #DRCongo pic.twitter.com/UeAAZEnA63
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) April 30, 2020
ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستانی امن دستے کے ارکان نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں، پاکستانی اہلکاروں نے متاثرین کو کوپیٹھ پراٹھا کر محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔
پاکستان امن دستوں میں تعاون کرنا والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستانی اہلکاروں نے خطروں سے کھیل کرہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔
