شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی

اپ ڈیٹ 01 مئ 2020 10:08am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  حکومت کی پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہیں ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کومنتقل نہیں کیاجارہا، قیمتوں میں کمی پرپاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا عوام کوبھگتنا پڑرہی ہے۔

شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ  حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹرکرے ،عالمی منڈی سےانتہائی کم قیمت پرتیل نہ خریدناحکومت کی غفلت ہے، عالمی منڈی سےکم قیمت تیل خریدکرعوام کوریلیف دینا چاہیئے تھا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت پھرموقع اوروقت ضائع کررہی ہے،  بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کی جائے،بجلی اورگیس قیمتوں میں کمی سےعوام کومشکلات میں ریلیف دیاجائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اورڈیزل50 روپے فی لٹرکرنے سے بھی حکومت کوکوئی نقصان نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

Read Comments