Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا۔ کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، اویس لغاری، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان،خواجہ سلیمان رفیق سمیت دیگر کمیٹی کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کبھی مریضوں نے آج تک جلوس نہیں نکالا۔ ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے مریض بطور احتجاج سینٹر سے باہر آگئے۔ مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی بروز جمعہ 2 بجے بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ڈبلیو ایچ او کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔