Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کی عظمت کو سلام کرنے کا دن ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف احساس پروگرام کے تحت غریب اور مزدور طبقے کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔ نئے پاکستان میں غریب مزدور کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لاہورسے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کی عظمت کو سلام کرنے کا دن ہے۔اسلام نے واقعہ شکاگو سے پہلے مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا۔اسلام میں مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت دینے کی روایت 14 سو سال پرانی ہے۔ آج کرونا وبا کے باعث پاکستان میں مزدور طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔حکومت چائلڈ لیبر، گھریلو ملازمین، بھٹہ خشت مزدوروں سمیت تمام مزدوروں کی فلاح کےلئے کام کر رہی ہے۔نئے پاکستان میں غریب مزدور کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔