'مزدورکی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان نے خود لی ہے'

شائع 01 مئ 2020 05:00pm

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہےمزدورکی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان نے خود لی ہے۔اب صرف یکم مئی ہی نہیں بلکہ ہردن مزدورکا دن ہے۔

مراد سعید کا یوم مزدور پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا پاکستان میں یوم مزدور اشرافیہ کی چھٹی کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔پاکستان میں پہلی باروزیراعظم نے سڑکوں پربے حال مزدور کا خیال کیا۔مزدور کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان نے خود لی ہے۔

مراد سعید کہتے ہیں کورونا صورتحال میں بھی وزیراعظم نے دیہاڑی دارمزدورکو تنہا نہیں چھوڑا۔وزیراعظم کے اس صورتحال میں تمام فیصلوں کا محورمزدوراورغریب طبقہ ہے۔اب صرف یکم مئی ہی نہیں بلکہ ہردن مزدور کا دن ہے۔

Read Comments