'وزیراعظم عمران خان کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھرجائیں'

شائع 01 مئ 2020 05:09pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھرجائیں،کسی اور کو آنے دیں۔سندھ نے سب سے زیادہ اقدامات کیے۔وزیراعظم نے سب سے زیادہ تنقید بھی وزیراعلیٰ سندھ پر کی۔عمران خان ساتھ نہیں دے سکتے تو مخالفت بھی نہ کریں۔اس صورتحال میں فوج نے سندھ کا بھرپور ساتھ دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا عمران خان کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھرجائیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری سے کیماڑی تک کورونا پھیل رہا ہے۔ڈر ہے کہ کراچی کے حالات اٹلی اور نیویارک جیسے نہ ہو جائیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کس اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کیا۔

بلاول نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں کوروناسے شرح اموات کم ہیں، وہ بتائیں کہ ان کی تسلی کتنی فیصد پر ہوگی۔

بلاول بھٹوکا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج ہمارے ساتھ ہے، لاک ڈاؤن پر عمل کروانا ہو یا قرنطینہ بنانا ہو ہر قدم پرفوج نےساتھ دیا۔18ویں ترمیم کےخلاف پہلےبھی سازشیں ہوئیں لیکن اس وقت اسےکوئی خطرہ نہیں۔

Read Comments