پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار84ہوگئی

اپ ڈیٹ 03 مئ 2020 07:21pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد 20ہزار84ہوگئی جبکہ457افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد7494ہوگئی جبکہ سندھ میں 7465افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں3129،بلوچستان میں 1172،گلگت بلتستان میں364،اسلام آباد میں 393اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے67کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سندھ میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو پورے رمضان میں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان تک جاری رکھا جائے گا، 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ہی توسیع دی گئی ہے۔

ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع

ملک بھرکے ایئرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع 

حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ۔

رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ۔

Read Comments