پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اپ ڈیٹ 03 مئ 2020 09:59am

لاہور:محکمہ خوراک پنجاب  نے مختلف اضلاع میں کارروائی  کرتے ہوئے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ناکام بنادی۔

ڈی جی خان سے 4500، اٹک میں 240، پپلاں میں 650  اور چینیوٹ سے 3600 بوریاں گندم برآمد ہوئیں جبکہ دریائے سندھ کے راستے گندم کی سمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ پنجاب کے بارڈرز سیل ہیں، گندم کی ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،اسمگلنگ کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،جن کیخلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی،پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے کیے جائیں گے۔

Read Comments