سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 03:44am

کراچی :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ نے ایک اور اقدام اٹھالیا،سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے بعد پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ  میں بتایا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کیلئے   ابتدائی طورپر 30 ملین روپے جاری کردئیے گئے ہیں،  ایکسپو سینیٹر میں آئسولیشن سینٹر کیلئے سندھ حکومت   نے 134 ملین روپے خرچ کئے تھے، سندھ حکومت نے  پاکستان ائیر فورس سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 مرتضی وہاب  نے پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کیلئے جگہ فراہم   کرنے پر پاکستان ائیر فورس کے شکر گزار ہیں ۔

دوسری  جانب ایک اور ٹوئیٹ میں مرتضی وہاب نے اس بات کی  وضاحت کی ہے جس میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل   کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں اس   سال کوئی افطار پارٹی کی گئی ہے۔

 مرتضی وہاب نے اسے   مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہر قسم کی تقریبات اور   اجتماع پر پابندی عائد ہے، وائرل تصاویر میں وزیر اعلی سندھ   اور پیپلز پارٹی کے رہنما کو دکھایا جا رہا ہے وہ مئی 2018 کی  ہیں ۔

Read Comments