Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اسے اصل مقام نہیں مل سکا۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پروزیراطلاعات شبلی فرازنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہرصحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
شبلی فرازکا خطاب میں کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔اسے جو مقام ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں مل سکا۔صحافیوں کا خیال رکھنے اورحکومتی پالیسیوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہا ہے۔
سینیٹرشبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان معاشی طور پرکمزور طبقے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا عمران خان کی جدو جہد میں ہراول دستہ رہا ہے۔عید سے پہلے صحافیوں کے واجبات کا بڑا حصہ ان تک پہنچنا چاہیئے۔