Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کےلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔معاشی عمل تیز کرنے کےلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔
وزیراعظم عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئینی، قانونی امور، کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کےلئے حکومتی فیصلوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی جاری رکھنےکےلئے مختلف آپشنز سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔ خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔ معاشی عمل تیز کرنے کےلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست کی جا رہی ہے۔ حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہوئے تو قانون سازی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائیگا۔