Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 مئ 2020 08:11am

کورونالاک ڈاؤن:امریکامیں پھنسےپاکستانیوں کوواپس لانےکاپلان مکمل

اسلام آباد:کورونا لاک ڈاؤن کے باعث امریکامیں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا پلان  مکمل کرلیا گیا،پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے امریکامیں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کیلئے سلاٹ مختص کردیا ہے۔

پہلی پرواز بغیر مسافروں کے 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگی، ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکاکیلئے شیڈول کی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کیلئے آپریٹ ہوں گی جبکہ  پی آئی اے نے امریکامیں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Read Comments