Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 12مئی کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
رمضان شوگر مل ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر فردجرم عائد کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت لاہورکے جج امجد نذیر نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو12مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنا ہے،جیل حکام بغیر کسی عزر کے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں اور پیشی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔