Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس پیرکوبلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزارت پارلیمانی اجلاس بلانے کی سمری کل صدرمملکت کوبھیجے گی۔
مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس پیرکی سہ پرتین بجے بلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے بحث ہوگی۔متعلقہ ادارے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔
بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کورونا کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں سے رابطہ کرے گا۔
مشیرپارلیمانی امورنے کہا کہ اگلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی نہیں ہوگی۔صرف کورونا پربات ہوگی۔
کل وزارت پارلیمانی اجلاس بلانے کی سمری صدرکو بھیجے گی۔بعد میں قومی اسمبلی کا معمول کا سیشن بلایا جائے گا۔