Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا وائرس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کےلئے پاکستان نے قرضہ ادائیگی موخر کرنے کےلئے جی 20ممالک سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع اقتصادی امورڈویژن کے مطابق کورونا کے باعث قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کے پروگرام کے تحت رابطہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک پاکستان کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیں۔ذرائع کے مطابق جی 20ممالک سے رابطے کے بارے میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اورپیرس کلب کوبھی آگاہ کردیا گیا ہے۔پاکستان کو رواں سال مئی سے دسمبرکے درمیان ایک ارب 80 کروڑڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کا اسے ریلیف مل سکے گا۔پاکستان نے جی 20ممالک کے 21ارب ڈالرکے قرضے حاصل کررکھے ہیں۔جی 20ممالک نے اپریل میں پاکستان سمیت 76ممالک کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ۔
کورونا وائرس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کےلئے پاکستان نے قرضہ ادائیگی موخر کرنے کےلئے جی 20ممالک سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع اقتصادی امورڈویژن کے مطابق کورونا کے باعث قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کے پروگرام کے تحت رابطہ کیا گیا۔
اس ضمن میں ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک پاکستان کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیں۔
ذرائع کے مطابق جی 20ممالک سے رابطے کے بارے میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اورپیرس کلب کوبھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کو رواں سال مئی سے دسمبرکے درمیان ایک ارب 80 کروڑڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کا اسے ریلیف مل سکے گا۔
پاکستان نے جی 20ممالک کے 21ارب ڈالرکے قرضے حاصل کررکھے ہیں۔جی 20ممالک نے اپریل میں پاکستان سمیت 76ممالک کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ۔