وزیراعلیٰ پنجاب کا 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 06 مئ 2020 08:30am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نومئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا،  ٹیکسٹائل انڈسٹری ،کنسٹرکشن انڈسٹری اور کپڑے کی دکانیں 15رمضان سےکھولنےکا فیصلہ کیا گیا۔

   پنجاب حکومت کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے9مئی سے پائپ ، اسٹیلز ، سپیئر پارٹس اور مشینری ، بجلی کے سامان کی دکانیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری ، کنسٹریکشن انڈسٹری ، گلاس مینو فکچرز  کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی، جس کیلئے وقت مختص ہوگا تاہم پنجاب میں کپڑے کی دکانیں 15رمضان سے 6گھنٹے کیلئے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پارکس کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ، لیکن پارکس میں لگے جھولے وغیرہ بند رہیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا سب کیلئے لازم ہو گا تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے 8مئی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Read Comments