Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا خصوصی طیارہ جنوبی کوریا میں پھنسے 132 ہم وطنوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔
کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 8873 کے ذریعے سیئول سے 132مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی، جس کے بعد مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کر کے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے۔
کورونا وائرس کی منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔