اپ ڈیٹ 06 مئ 2020 08:31am

کراچی میں ہیٹ ویو کا آج دوسرا روز، پارہ 43ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی :شہر قائد میں 4روزہ ہیٹ ویو کا آج دوسرا روز ہے،درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،15مئی کے بعد ایک اور ہیٹ ویو آنے کے امکانات ہیں۔

کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا،شہر قائد میں آج بھی سورج کا پارہ چڑھنےلگا،درجہ حرارت 34ڈگری تک پہنچ گیاتاہم شدت 38ڈگری تک محسوس کی جانے لگی ۔

 شہرِ قائد میں آج 4روزہ ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا،شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں،درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جمعے تک برقرار رہے گی جبکہ 9سے 15مئی تک سخت ہیٹ ویو کا سامنا ہوگا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب متوازن اور سمندری ہوائیں مختصر وقت کیلئے معطل ہونے کے سبب 2015 کے ہیٹ ویو کی طرح اثرات پیدا ہونے کے خدشات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں اور انتظامیہ کو پہلے ہی ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہیٹ ویوو کے دوسرے اور تیسرے روز درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  چوتھے روز سے درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوجائے گا۔

Read Comments