دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی

اپ ڈیٹ 06 مئ 2020 08:30am

روم:اٹلی اوراسپین سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کوروناکیسزاوراموات کی شرح میں کمی آنے لگی،لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جانے لگی تاہم برطانیہ اورروس سمیت کئی ممالک میں وائرس کے وارتیزی سے جاری ہیں ۔

یورپ سمیت کئی ممالک میں کوروناوائرس کی شدت میں بتدریج کمی آنےلگی،یومیہ ہلاکتوں اور کیسز کا گراف نیچےآنے لگا۔

اٹلی، اسپین، جرمنی، فرانس سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی گئی ہےتو زندگی کی رونقیں بحال ہوگئیں ۔

نیوزی لینڈ میں بھی  نئے کیسز میں کمی آنے لگی،ترک حکام مئی کے وسط سے بیوٹ اینڈ شاپنگ سینٹرزاور چند دکانوں کوکھولنے کا فیصلہ کررہے ہیں۔

تاہم برطانیہ میں صورتحال ابھی بھی  نازک ہے،اموات 29ہزار400جبکہ متاثرین کی تعدادایک لاکھ  94ہزار 990تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے جرمنی میں ہلاکتیں 6ہزار 990اور کیسز ایک لاکھ 64ہزار 800بڑھ گئے  ۔

روس بھی کورونا وائرس کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے، وبا ءسے ایک لاکھ 55ہزار 300زائد متاثرہیں جبکہ وائرس اب تک ایک ہزار451جانیں نگل گیا۔

Read Comments