Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باجود شاہراہوں پر ٹریفک بڑھنے لگا جبکہ ناکہ بندیوں پر شہریوں اور اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی عام ہوگئی۔
لاک ڈاون کو ڈیڑھ ماہ ہوگیا. صوبے بھر کے تمام اضلاع کی اہم شہراوں پر ناکہ بندی کے باوجود ٹریفک معمول سے زیادہ بڑھتی جارہی ہے،ناکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز سے روزانہ چالان کے باعث شہریوں کے جھگڑے اور تلخ کلامی بھی معمول بن چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وارڈنز روزانہ ناجائز چالان کرتے ہیں جبکہ ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چالان کرتے رہیں گے۔
وارڈنزنے بھی لاک ڈاون میں بڑھتی ٹریفک کودیکھتے ہوئے چالان میں اضافہ کردیا ، کہتے ہیں لوگوں کو بریفنگ باربار دیتے ہیں مگر کوئی سمجھتا ہی نہیں۔
صبح ہویاشام ناکہ بندی کے باوجود ہر شاہراہ پرعید قریب آتے ہی ٹریفک کی آمدورفت میں اضافہ ہورہا ہے۔