ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 07:21am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔

لاہور میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مراکز میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایت پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے وطن آنے والے مسافروں کیلئے ہوٹلوں اور قرنطینہ سینٹرز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گااوورسیز پاکستانیز ملک کے نمائندے ہیں، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے بہن بھائیوں کا خیال رکھانا ان کی اخلاقی، سماجی اور قومی ذمہ داری ہے،حالیہ وباء کے باعث بیرون ملک مقیم کئی پاکستانی اپنی روزی سے بھی محروم ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ورک پرمٹ پر بیرون ملک روزی کمانے والے پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا جائزہ لیں گے،او پی سی پنجاب کے حکام مسافروں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کریں گے،کورونا سے مختلف ممالک میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

Read Comments