اوگرا نے مئی کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی

شائع 07 مئ 2020 04:20pm

اوگرا نے مئی کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔ سوئی نادرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مئی کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے۔

سوئی نادرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اپریل میں سوئی نادرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوتھی۔

Read Comments