Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان اورنائیجیریا کےصدرمحمدُ بوہاری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا موجودہ معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے قرضوں میں نرمی کی عالمی تحریک کو آگے بڑھانا چاہیئے ۔ وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر کےدرمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطےمیں کورونا وائرس سےپیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے ک لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم نے نائیجیریا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محمدُ بوہاری کو پاکستان میں کورونا کوروکنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا اور غربت کے باعث غیرمعمولی چیلنج کا سامنا ہے ۔ اقوام متحدہ ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا تعاون حوصلہ افزا ہے۔مگرموجودہ معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے قرضوں میں نرمی کی عالمی تحریک کو آگے بڑھانا چاہیئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی شرح نمو اور روزگار کے مواقع کےلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے مزید وسائل فراہم کریں ۔ دونوں سربراہان کے درمیان اقوام متحدہ اوردیگر فورمزپرمشترکہ جدوجہد پر اتفاق بھی کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے نائیجیرین صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔
وزیراعظم عمران خان اورنائیجیریا کےصدرمحمدُ بوہاری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا موجودہ معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے قرضوں میں نرمی کی عالمی تحریک کو آگے بڑھانا چاہیئے ۔
وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر کےدرمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطےمیں کورونا وائرس سےپیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے ک لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔
وزیراعظم نے نائیجیریا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محمدُ بوہاری کو پاکستان میں کورونا کوروکنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا اور غربت کے باعث غیرمعمولی چیلنج کا سامنا ہے ۔ اقوام متحدہ ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا تعاون حوصلہ افزا ہے۔مگرموجودہ معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے قرضوں میں نرمی کی عالمی تحریک کو آگے بڑھانا چاہیئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی شرح نمو اور روزگار کے مواقع کےلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے مزید وسائل فراہم کریں ۔ دونوں سربراہان کے درمیان اقوام متحدہ اوردیگر فورمزپرمشترکہ جدوجہد پر اتفاق بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نائیجیرین صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔