Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اسکا فائدہ نہیں ہو سکا۔ پنجاب میں صرف بزنس لاک ڈاؤن کیا گیا اور حکومت نے فیصلے بغیر سوچے سمجھے کئے، دکانوں کا وقت کم ہونے سے بازاروں میں رش بڑھے گا۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈاکٹروں کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی۔سہولتوں کے فقدان کے باعث قرنطینہ سینٹرز میں مریضوں نے بھی احتجاج کیا۔
انہوں نے کہانیب کے متعلق ہمارے موقف کی حکومت کے لوگ بھی تائد کر رہے ہیں۔ پرویز الہی نے بھی نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ کہا ہے۔تاہم چینی چوروں کی پکڑ کی کوئی امید نہیں۔ مسئلہ صرف ساڑھے 3 ارب کی سبسڈی کا نہیں، عوام کی جیب پر 100 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔