شہباز تتلا قتل کیس:ایس ایس پی مفخر عدیل کیخلاف چالان سیشن کورٹ میں جمع

اپ ڈیٹ 08 مئ 2020 09:01am

لاہور:شہباز تتلا قتل کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل کیخلاف چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

شہباز تتلا قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا جس کا جائزہ لینے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش مفخر عدیل نے اقبال جرم کرلیا ہے، شہباز تتلا کو قتل کرنے کے بعد ایس ایس پی مفخر عدیل روپوش ہوگیا تھا۔

مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلا کی لاش کیمیکل میں ضائع کی، شہباز تتلا کی لاش  اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع  کیا گیا وہاں سے نمونے حاصل کئے، کیمیکل کے نمونوں کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا ،شہباز تتلا کو جس جگہ قتل کیا گیا اس کو اچھی طرح دھویا گیا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلا کو قتل کرنے کی پلاننگ پہلے سے بنا رکھی تھی، مفخر عدیل کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے۔

Read Comments