احتیاط نہ کی گئی تودوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،وزیراطلاعات

اپ ڈیٹ 08 مئ 2020 09:48am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے،احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

وزیراطلاعات اور سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لےکر چلنا ہے، لاک ڈاون میں مرحلہ وار نرمی کے فیصلے سے پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے،چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا،  طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کیلئے ٹھپ کردیتا۔

 شبلی فراز نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا،احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا ،کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

Read Comments