Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول (ایل اوسی ) کی خلاف ورزی پر پاکستان نےسینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر سخت احتجاج کیا ۔
ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نےنیزاپیراوررکھ چکڑی سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا،بھارتی فائرنگ سے3 بچیوں اورایک خاتون سمیت6شہری زخمی ہوئےتھے۔
واضح رہے 30 اپریل کو بھی بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں لانس نائیک سمیت خاتون اور بچی شہید ہوگئی تھیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید جبکہ 10سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی تھیں۔