Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے فیصلوں پرمقررہ وقت میں عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 16وزارتوں کوریڈ لیٹرجاری کرتے ہوئے مزید 21دن کی مہلت دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پروزیراعظم آفس نے دوسری مرتبہ وزارتوں کوریڈ لیٹر جاری کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8فیصلے کئے، وزارتوں نے کابینہ کے 5فیصلوں پرمقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا،16وزارتوں کو مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے 21دنوں میں رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی،وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گا ۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ریڈلیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گا،وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق،وزارتوں کوخالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا،سرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل کو حل کرنے اورآفسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔