Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے پرائیویٹ طلبہ کو پروموٹ نہ کئے جانے کا امکان ہے۔
بورڈز امتحانات میں شامل پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کیلئے بُری خبر آگئی،وفاقی وزیرتعلیم کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3ٹینکیل بورڈز میں تقریبا 40 لاکھ طالب علموں نے داخلے بھجوائے،ان میں پرائیویٹ امیدوار، سپلی،اکٹھے امتحانات اور بہتر نمبروں کیلئے امتحانات دینے والےا سٹوڈنٹس شامل ہیں۔
وفاقی وزارت تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ ا سٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا،کرتے ہوئے 11 مئی کو اہم اجلاس طلب کر لیا،جس میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
گیارہ مئی کو ہونے والے اہم اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہر بورڈ کا گزشتہ تین سالوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا،نمبروں کے تناسب کے حساب سے امیدواروں کو پروموٹ کیا جائے گا تاہم 10ویں اور 12ویں کے امیدواروں کو4سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے،9ویں اور 11ویں کے طلباء کے امتحانات لینے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔