پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29ہزار465ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد29ہزار465ہوگئی جبکہ639افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1991کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد29ہزار 465ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج10مئی بروزاتوارکو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید729مریض سامنے آئےجبکہ 3ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 622،بلوچستان میں 59،اسلام آباد میں 32اورگلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد11ہزار093ہوگئی جبکہ سندھ میں 10ہزار 771افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں4ہزار509،بلوچستان میں 1ہزار935،گلگت بلتستان میں430،اسلام آباد میں641اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے86کیسز سامنے آچکے ہیں۔
