معروف قوال امجد صابری کے قتل کو 4 برس بیت گئے

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 06:48am

کراچی :معروف قوال امجد صابری کے قتل کو 4برس بیت گئے، امجد صابری کو دہشتگردوں نے 2016 میں اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ روزے کی حالت میں ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے تھے۔

”جب قبر اندھیری میں گھبراؤں گا میں تنہاہ امداد میری کرنے اجانا رسول اللہ“ یہ وہ دعا تھی جو امجد صابری نے 16رمضان 2016 کی سحری نشریات میں کی تھی۔

 کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ ان کی آخری دعا ہوگی، اسی روز سہ پہر 3بجے امجد صابری لیاقت آباد میں واقع گھر سے روانہ ہوئے تو تعاقب کرتے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے  انہیں قریب ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 سب کا دوست، سب کا ہمدرد، امجد صابری جہان فانی سے چلا گیا،مارنے والے بھی کچھ دن بعد پکڑے گئے لیکن تعصب کی اگ میں جھلستے ان دہشتگردوں کو کیا معلوم کہ انہوں نے کیا ظلم دکھایا ہے۔

Read Comments