پنجاب حکومت نےلاک ڈاؤن میں31مئی تک کی توسیع کردی

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 08:37am

لاہور:  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31مئی تک کی توسیع کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں بڑے ادارے اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کے تحت پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے،ریسٹورنٹس،  میرج ہال، مارکیز ، پبلک ٹرانسپورٹ،کنسرٹ اور اسپورٹس سرگرمیاں بند رہیں گی۔

   نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن جبکہ اشیائے ضرویہ کیلئے کریانہ اسٹورز، تندور، فروٹ اور سبزی منڈیاں ،گراسری اسٹورز، بیکریز ،دودھ کی دکانیں ،جنرل اسٹورز،  پوسٹل اور کورئیر سروسز  ہفتے میں ساتوں دن کھلی رہیں گے تاہم پورا ہفتہ کام کرنے والےصبح 9سے 5جبکہ ہفتے میں 4دن کام کرنے والے تمام مراکز کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہنے کی اجازات ہوگی۔

      وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون ہوگاتاہم جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی وہاں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاجبکہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Read Comments