Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کی تاجر تنظیموں نے کل (11مئی)سے تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے ایس او پیز کی تیاری کیلئے تاجروں سے مزید وقت مانگ لیا لیکن تاجر تیار نہیں،سندھ تاجر اتحادکا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت کا مزید انتظار نہیں کریں گے،کل سے تمام شاپنگ مالز کھول دیئے جائیں گے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی گرفتاری سے نہیں ڈرتے طارق روڈ اور حیدری سمیت تمام مالز کھول دیں گے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فجر سے شام 5بجے تک تمام شاپنگ مالز کھولے جائیں گے۔