Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صحت بہتر ہونے لگی،پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث گزشتہ رات نجی اسپتال سے چیک اپ بھی کرایا گیا۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے انفیکشن کی شکایت ہونے پر گزشتہ رات اسلام آباد کے نجی اسپتال میں چیک اپ ہوا تاہم اسپیکرقومی اسمبلی کی صحت اب بہتر ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کورونا کی وجہ سے بدستور انڈر ابزرویشن ہیں، چند روز قبل اسپیکر اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کا کورونا پازیٹو آیا تھا،اسپیکر کے دونوں بچے تیزی سے روبصحت ہیں۔