وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 09:14am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کر کے ان سے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون  کیا اور ان سے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔

 وزیراعظم نے اسپیکر اسد قیصر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی،اسد قیصر نے چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کے باعث پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں،صحت بہتر ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،امید ہے چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

Read Comments