Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متوسط اور بڑے کاروبار سہارا دینے کےلئے اپنی متعارف کرائی گئی روزگار اسکیم کے تحت فنانسنگ مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔مرکزی بینک نے پیر کو اعلان کیا کہ جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی تنخواہوں کے اخراجات 500 ملین روپے تک ہے، بینک ان کو سو فیصد تک فائننس کرے گا۔ اس سہولت کو اپریل، مئی اور جون 2020 کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کی مد میں استعمال کیا جاسکے گا تاکہ لوگوں کو بےروزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔اس سے قبل مکمل فنانسنگ ان کاروباری اداروں کو حاصل تھی جن کےتنخواہوں کے اخراجات 200ملین تک تھے۔جبکہ وہ کاروبار جن کے یہ اخراجات 500 ملین روپے سے زیادہ کہ ہیں، بینک انہیں 75فیصد تک فنانس کرے گا۔ جو اس سے قبل 375 ملین روپے کے اخراجات کے لئے تھا۔تاہم وہ کاروبار جنہوں نے پہلے یہ سہولت حاصل کرلی تھی اب وہ بینک کی جانب سے نظر ثانی کی جانے کے بعد مزید فنانسنگ حاصل کرسکیں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متوسط اور بڑے کاروبار سہارا دینے کےلئے اپنی متعارف کرائی گئی روزگار اسکیم کے تحت فنانسنگ مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
مرکزی بینک نے پیر کو اعلان کیا کہ جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی تنخواہوں کے اخراجات 500 ملین روپے تک ہے، بینک ان کو سو فیصد تک فائننس کرے گا۔
اس سہولت کو اپریل، مئی اور جون 2020 کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کی مد میں استعمال کیا جاسکے گا تاکہ لوگوں کو بےروزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔
اس سے قبل مکمل فنانسنگ ان کاروباری اداروں کو حاصل تھی جن کےتنخواہوں کے اخراجات 200ملین تک تھے۔
جبکہ وہ کاروبار جن کے یہ اخراجات 500 ملین روپے سے زیادہ کہ ہیں، بینک انہیں 75فیصد تک فنانس کرے گا۔ جو اس سے قبل 375 ملین روپے کے اخراجات کے لئے تھا۔
تاہم وہ کاروبار جنہوں نے پہلے یہ سہولت حاصل کرلی تھی اب وہ بینک کی جانب سے نظر ثانی کی جانے کے بعد مزید فنانسنگ حاصل کرسکیں گی۔