Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز مارکیٹ ملے جلے رجحان کے بعد مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔اتارچڑھاؤکے بعد مارکیٹ 16 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 283پر بند ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 33,316 جبکہ کم ترین سطح 33,126 رہی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر160روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر160 روپے پر مستحکم رہا۔