Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:15am

شوگر انکوائری کمیشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کوآج طلب کر لیا

اسلام آباد:شوگر انکوائری کمیشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کوآج طلب کر لیا ، اسد عمر تحقیقاتی کمیشن کو ای سی سی کے فیصلوں سے  آگاہ کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق  شوگر انکوائری کمیشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو آج طلب کر لیا ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ڈی جی ایف آئی اے کو اپنی پیشی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

وفاقی وزیر اسد عمر تحقیقاتی  کمیشن  کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلوں سے  آگاہ کریں گے۔

  سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی نے بھی ایف آئی اے کو اسد عمر کو بلانے کی درخواست کی تھی۔

Read Comments