وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:15am

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا،  کورونا وائرس اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورنا وائرس اور اس سے نمٹنے کے اقدامات اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی رپورٹ پیش کی جائے گی،کابینہ کو انتخابی اصلاحات کے مجوزہ مسودہ پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ ،  نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے ممبر کی تقرری کی منظوری بھی دے دی۔

Read Comments