Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکورونا ٹیسٹنگ میں کامیابی کا دعویٰ کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکاکامیاب ہوگیا ہے،ہمارے پاس دنیا کا بہترین سامان ہے۔
جب امریکی صدر سے اس کی وضاحت طلب کی گئی تو وہ صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے کہا کہ وہ صرف ٹیسٹنگ کے حوالے سے بات کر رہے تھے جس کے بعد صد ر ٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے۔
امریکا میں وائرس سے اب تک تقریبا 82ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں،ادھر چین نے کورونا کے حوالے سے امریکی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردے دیا ۔
دنیا بھر میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 42لاکھ سےتجاوز کرگئی جبکہ 2لاکھ 87ہزار سے زائد اموات ہوچکیں ہیں۔